اردو

urdu

ETV Bharat / state

لڑکا اور لڑکی کی لاش پیڑ پر لٹکی ملی

ریاست اترپردیش کے ضلع سکندر راؤ کے گوس گنج علاقے میں لڑکے اور لڑکی کی لاش درخت سے لٹکی ملی۔

By

Published : Jun 27, 2019, 9:02 PM IST

لڑکا اور لڑکی کی لاش پیڑ پر لٹکی ملی

لڑکا اور لڑکی کی لاش پیڑ پر لٹکی ملی

اطلاعات کے مطابق دونوں بدھ سے لاپتہ تھے اور پولیس دونوں کی تلاش میں لگی ہوئی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کے درمیان معاشقہ تھا۔
آج صبح گوس گنج علاقے کی 20 سالہ مونو اور شیشنگر علاقے کی 14 سالہ لڑکی کی لاش پیڑ سے لٹکی ملی۔
لڑکی کی ماں نے مونو کے خلاف لڑکی کو بھگا کر لے جانے کا مقدمہ درج کروایا ہے۔پولیس نے مونو کے بھائی اور والد کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی ۔
حادثے کی جگہ سے خط بھی برآمد کیا گیا ہے ، جس میں لکھا ہے کہ مجھے شیشنگر علاقے کی رہاشی زیبا کے فون آتے تھے۔میرے موبائل سے ٹیلی فون نہیں کئے جاتے ہیں ۔میرے موبائل کو سرویلینس یا کسی دیگر ایجنسی سے جانچ کراسکتے ہیں۔اس کے گھر والوں کا شک غلط ہے ۔
ایس پی سدھارتھ شنکر نے بتایا ہے کہ خط پر 26 جون کی تاریخ لکھی ہے۔لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیجا گیا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details