اردو

urdu

گونڈا ضلع میں ڈاکٹروں اور صحت ملازمیں کی چھٹیاں منسوخ

اتر پردیش کے ضلع گونڈا میں کورونا کے پندرہ مشتبیہ مریضوں کے ملنے کے بعد ضلع اسپتال نے ڈاکٹروں اور صحت ملازمین کی چھٹی منسوخ کر دی ہے۔

By

Published : Mar 14, 2020, 3:53 PM IST

Published : Mar 14, 2020, 3:53 PM IST

cancels leaves for doctors & medical staffs
cancels leaves for doctors & medical staffs

ڈاکٹروں اور صحت ملازمیں کی چھٹیاں منسوخ

چیف سپرنٹنڈنٹ ضلع اسپتال کے دفتر سے ایک نوٹس جاری کر تمام ڈاکٹروں اور صحت ملازمیں کو اطلاع دی گئی ہے کہ ان کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ ضلع میں کورونا کے پندرہ مشتبیہ مریضوں کے اسپتال میں داخل ہونے کے باعث اتوار کے ساتھ ساتھ دوسری تمام چھٹیوں کو فوری اثر سے منسوخ کیا جا تا ہے اور کسی بھی قسم کی دوسری چھٹی نہیں دی جائے گی۔ اس لئے تمام ڈاکٹر اور صحت ملازمین اپنی ڈیوٹی پر مقررہ وقت پر موجود رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details