اردو

urdu

ETV Bharat / state

دو ملازم کو کورونا ہونے کے بعد سی ایم او دفتر سیل - محکمہ صحت

اترپردیش کا غازی آباد، کووڈ 19 عالمی وبا کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع ہے۔ غازی آباد میں کورونا وائرس کا انفیکشن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ محکمہ صحت کے ملازمین بھی انفیکشن کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

ghaziabad cmo office sealed after two employees found Corona positive
دو ملازم کو کورونا ہونے کے بعد سی ایم او دفتر سیل

By

Published : Jun 20, 2020, 4:48 PM IST

غازی آباد کے سنجے نگر میں چیف میڈیکل آفیسر کے دفتر میں دو ملازمین کی رپورٹ کورونا پازیٹیو آنے کے بعد محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ احتیاط کے طور پر چیف میڈیکل آفیسر کے دفتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ دفتر میں کام کرنے والے تمام ملازمین کی کورونا کی جانچ کی جارہی ہے۔

دو ملازم کو کورونا ہونے کے بعد سی ایم او دفتر سیل

تاہم کورونا ٹیسٹ رپورٹ کے بعد ہی یہ واضح ہوگا کہ دونوں افراد کے ساتھ رابطے کی وجہ سے کتنے ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔ چیف میڈیکل آفیسر نریندر کمار گپتا کے مطابق محکمہ صحت کے ایک ڈرائیور اور ایک ملازم میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

اب تک ضلع میں مجموعی طور پر 797 کورونا مثبت مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ضلع میں فعال کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 328 ہے۔

اب تک غازی آباد میں کورونا سے متاثرہ 429 مریض مکمل طور پر بازیاب ہوچکے ہیں اور انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اس ضلع میں اب تک 40 افراد کی کورونا وائرس سے موت ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details