اردو

urdu

ETV Bharat / state

غازی آباد: کورونا کے 20 مریض ہسپتال سے فارغ

ضلع غازی آباد میں کورونا انفیکشن کے 20 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع میں مریضوں کی تعداد 172 ہوگئی ہے۔ حالانکہ فعال مریضوں کی تعداد صرف 64 رہ گئی ہے۔

غازی آباد: کورونا کے 20 مریض ہسپتال سے فارغ
غازی آباد: کورونا کے 20 مریض ہسپتال سے فارغ

By

Published : May 16, 2020, 8:24 AM IST

کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ لیکن ضلع غازی آباد سے ایک راحت کی خبر موصول ہوئی ہیں۔ ایک طرف جہاں کورونا کے 3 نئے کیسز پائے گئے ہیں۔ تو وہیں 20 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ضلع غازی آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کُل تعداد 172 ہے۔ تاہم جب فعال مریضوں کی بات کی جائے تو یہ تعداد 64 رہ گئی ہے۔

دہلی اور نوئیڈا سے متصل غازی آباد کا کھوڑا علاقہ فی الحال انتظامیہ کے لئے سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ یہاں سب سے زیادہ تر کورونا کے معاملے پائے گئے ہیں۔

انتظامیہ اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ انفیکشن مزید نہ پھیل جائے۔ کیونکہ کھوڑا علاقے کی آبادی 7 لاکھ ہے اور ایسی حالت میں کھوڑا مکمل طور پر ہاٹ سپاٹ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود کھوڑا کے بارے میں تشویش کم نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details