بریلی: محکمہ خواتین اور ترقی اطفال کی ڈپٹی ڈائریکٹر نیتا اہیروار کے مطابق بریلی میں فی ہزار لڑکوں پر 1084 لڑکیوں اور ضلع شاہ جہاں پور میں فی ہزار لڑیوں پر 1064 لڑکیوں کا جنسی تناسب ہے۔ جب کہ ضلع بدایوں میں فی ہزار لڑکوں پر 870 لڑکیوں اور ضلع پیلی بھیت میں فی ہزار لڑکوں پر 814 لڑکیوں کا جنسی تناسب ہے۔ Number Of Girls Is More Per 1000 Boys In Bareilly
حالانکہ ضلع بدایوں اور پیلی بھیت میں لڑکیوں کی تعداد فی ہزار لڑکوں سے کم ہے، لیکن پچھلے رکارڈ کے مطابق جنسی تناسب میں لڑکیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی اسکیمز کا پورا فائدہ حاصل کرنے کی وجہ سے یہ تبدیلی نظر آ رہی ہے۔ لڑکیوں کی تعلیم، شادی سے متعلق مالی معاونت، خواتین کے تحفظ کی اسکیم نے معاشرے میں ذہنی تبدیلی کی ہے۔ Sex Ratio Of Girls in Bareilly Division
بریلی میں محکمہ خواتین اور ترقی اطفال کی ڈپٹی ڈائریکٹر نیتا اہیروار نے معلومات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ پی ایم کیئر اسکیم کے تحت کورونا سے یتیم بچوں کو دس لاکھ روپے کی مالی امداد، سینٹرل اسکولوں میں داخلہ، آیوشمان کارڈ، راشن وغیرہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت کی چائلڈ سروس اسکیم کے تحت متاثرہ بچوں کو ماہانہ چار ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں۔ Number Of Girls Is More Per 1000 Boys In Bareilly