اردو

urdu

ETV Bharat / state

'آپریشن نارکوس' مہم کا آغاز

دارالحکومت دہلی سے متصل شہر غازی آباد کے ایس پی دیہات نیرج جادون کی قیادت میں'آپریشن نارکوس' مہم جاری ہے۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے اس آپریشن سے متعلق گفتگو کی۔

'آپریشن نارکوس' مہم کا آغاز

By

Published : Sep 6, 2019, 10:04 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 3:10 PM IST

ایس پی نیرج جادون نے بتایا کہ 'آپریشن نارکوس' کے تحت گذشتہ دو مہینے میں تقریباً 102 مقدمے کو درج کیا ہے۔ ان مقدموں سے متعلق 106 ملزموں کی گرفتاری بھی ہوئی ہے۔

ساتھ ہی ریاست اڈیشہ اور بہار سے ڈھائی کوئینٹل گانجا کو برآمد بھی کیا گیا۔ جس کی قیمت تقریباً 25 لاکھ روپے ہے۔

اس مہم کے تحت 19 ہزار نشیلی گولیاں بھی برآمد کی گئی ہے۔

'آپریشن نارکوس' مہم کا آغاز

انہوں نے مزید بتایا کہ آپریشن نارکوس کا مقصد نشیلی اشیاء کی اسمگلنگ کو روکنا۔ اسے روکنے کے لیے ایسڑن پیری فیرل ایکسپریس وے پر گشت بڑھائی گئی ہے۔وہیں ریاست ہریانہ سے آرہی ٹرک کی جانچ کی جارہی ہے۔

نیرج نے بتایا کہ ریاست بہار کی طرف جانے والی ٹرین کی تلاشی اور گشت کی جارہی ہے، کیونکہ بہار میں شراب پر پابندی لگانے کے بعد بھی اسمگلر ٹرین کے ذریعہ ریاست میں اسمگلنگ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ غازی آباد ایس ایس پی سدھیر کمار سمیت کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی ایس پی دیہات کی اس مہم کی حوصلہ افزائی کرچکے ہیں۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 3:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details