اردو

urdu

ETV Bharat / state

Modi Lays Foundation Stone of Ganga Expressway: 'گنگا ایکسپریس وے یوپی کی ترقی کے نئے دروازے کھولے گا' - پردھان منتری آواس یوجنا پر مودی کا تازہ بیان

وزیر اعظم نریندر مودی نے گنگا ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد Foundation Stone of Ganga Expressway رکھا۔ اس دوران انہوں نے تقریر میں کہا کہ گنگا ایکسپریس وے اتر پردیش کے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

By

Published : Dec 18, 2021, 3:52 PM IST

Modi Lays Foundation Stone of Ganga Expressway: 'گنگا ایکسپریس وے یوپی کی ترقی کے نئے دروازے کھولے گا'

نریند مودی نے گنگا ایکپریس وے کا سنگ بنیاد Modi Lays Foundation Stone of Ganga Expressway رکھنے کے بعد کہا کہ میں اترپردیش میں جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر اس بات کا ثبوت ہیں کہ وسائل کا صحیح استعمال کس طرح ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اتر پردیش کا پیسہ اترپریش میں ہی استعمال ہو رہا ہے جبکہ سابقہ حکومتوں نے صرف اپنی جیب بھری۔

بشکریہ ٹویٹر

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 'گنگا ایکسپریس وے کو ائیرپورٹ، میٹرو، واٹر ویج، ڈیفنس کوریڈور سے جوڑا جائے گا کیوںکہ یوپی کی ترقی کے لیے ڈبل انجن کی سرکاری پوری ایمانداری کے ساتھ کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوری ریاست ساتھ بڑھے گی تب ہی ملک آگے بڑھتا ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ 'گنگا ایکسپریس وے سے کسانوں، کاروباریوں، مینوفیکچرنگ میں مشغول چھوٹے بڑے تمام افراد کو فائدہ ملے گا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے کہا کہ 30 لاکھ غریبوں کو پکے مکانات فراہم کئے گئے ہیں اور ان کا آشیرواد ملے گا تو پھر سے جی جان سے ان کے لیے فلاحی کام کریں گے جنہیں پردھان منتری آواس یوجنا Pradhan Mantri Awas Yojana کا فائدہ ابھی تک نہیں مل سکا، ان تک یوگی حکومت جلد ہی اس اسکیم کے فوائد پہنچائے گی۔ اس کے لیے کام بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'پہلے صرف کچھ لوگوں کے لئے ہی کام ہوتا تھا۔ ڈبل انجن حکومت نے 80 لاکھ نئے بجلی کنکشن دیے اور اب ہر ضلع کو پہلے سے کہیں زیادہ بجلی مل رہی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ 'آزادی کے بعد پہلی بار غریبوں کا درد سمجھنے والی اور ان کے لیے کام کرنے والی حکومت بنی ہے۔ یوگی ٹیم نے ریاست میں بڑے پیمانے پر ہسپتال اور اچھی سڑکیں بنانے کا کام کیا ہے۔

پردھان منتری سمان ندھی یوجنا Pradhan Mantri Samman Nidhi Yojna کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ اس یوجنا کے تحت رقم سیدھے کسانوں کو دی گئی اور اس سے چھوٹے کسانوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ حکومت کی توجہ زرعی انفرا اسٹرکچر کو فروغ دینے پر ہے۔ اس سے کسانوں کو بڑا فائدہ ہوگا اور گاؤں کے نزدیک ہی روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔

وزیر اعظم نریند مودی نے کہا کہ اتر پردیش حکومت گنا کسانوں کے بقایا جات کی ادائیگی میں سرفہرست ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details