بائیک بوٹ گھوٹالہ میں وجے پال کسانا نے مرکزی ملزم سنجے بھاٹی کے ساتھ مل کر لوگوں کی 3500 کروڑ روپے کی رقم ہڑپ لیا تھا۔
گینگسٹر کسانا کی کروڑوں کی املاک قرق
بائیک بوٹ گھوٹالے کے ملزم وجے پال کسانا کے ایک کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے قرق کردیے گئے ہیں۔
خصوصی عدالت کے حکم پر وجے پال کسانا کی 1.29 کروڑ کی جائیداد گوتم بدھ نگر پولیس کمشنریٹ نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت ضبط کی ہے۔
ایڈیشنل ڈی سی پی وشال پانڈے کے مطابق پولیس کمشنر آلوک سنگھ کے حکم پر ضلع میں مافیا اور غنڈہ گردی کے خلاف چلائی جارہی مہم کے تحت پولیس نے بائک بوٹ گھوٹالے کیس میں وجئے پال کسانا کا فلیٹ قرق کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:گینگسٹرآدیش بھاٹی کا فلیٹ قرقی
یہ فلیٹ اپو انکلیو روڈ میرٹھ میں واقع ہے جس کی قیمت 01 کروڑ 29 لاکھ 17 ہزار 200 روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ گینگسٹر ایکٹ کے تحت پولیس کمشنر گوتم بدھ نگر مستقبل میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث مجرموں اور مافیا کے خلاف جائیداد کے قرق کی کارروائی جاری رکھے گی۔