ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کی فیز 2 پولیس نے قتل کے مطلوب ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال غیر قانونی چاقو سیکٹر 106 کی جھاڑیوں سے برآمد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم مدیت نے ایک دن قبل اپنے ہی دوست نشانت پر چاقو سے حملہ کر دیا تھا جسے فوری اسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
بلندشہر کا رہائشی مدیت بھنگیل کے سیفالی اپارٹمنٹ فیز 2 نوئیڈا میں رہ رہا تھا۔ پولیس نے منگل کے روز مدیت کو این ایس ای زیڈ بس اسٹینڈ دادری روڈ سے گرفتار کیا ہے۔