ایس ایس پی اجے کمار سہانی نے مسجد انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کر کے سڑک پر نماز جمعہ کی ادائیگی کو منع کردیا تھا۔ جس کے بعد مسجد انتظامیہ نے بھی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
Friday prayers banned on the road in Meerut،میرٹھ میں سڑک پر نماز جمعہ پر پابندی آج جمعہ کی ادائیگی سڑک پر نہیں کی گئی جس پر مسلمانوں نے ناراضگی ظاہر کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دس پانچ منٹ کے لیے لیے انتظامیہ کو تعاون کرنا چاہیے، لیکن انتظامیہ نے ایسا نہیں کیا یہ مسلمانوں پر زیادتی ہے۔
مسجد املیان میں کثیر تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی تھی، جن کے درمیان لوگوں نے نماز ادا کی ہے۔
Friday prayers banned on the road in Meerut،میرٹھ میں سڑک پر نماز جمعہ پر پابندی شہر کے معروف عالم دین قاری شفیق الرحمان قاسمی نے کہا کہ میرٹھ کا مسلمان انتظامیہ کے ساتھ پورا تعاون کر رہا ہے۔ مسلمان امن پسند ہے جبکہ دیگر لوگ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان پر کارروائی نہیں ہوتی ہے اس کو بھی دیکھنا چاہیے۔
واضح رہے کی میرٹھ میں شان الہی مسجد دریا گنج ہاپوڑ اڈے کے قریب واقع بھورے شاہ مسجد، نوچندی میں واقع دربار والی مسجد میں سڑک پر نماز پڑھی جاتی ہے۔