اردو

urdu

Aligarh Muslim University فرانسیسی سفیر نے اے ایم یو کا دورہ کیا

بھارت میں فرانس کے سفیر اِمّانویل لینین (Emmanuel Lenain) اور ان کی ٹیم نے آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا دورہ کیا۔ فرانسیسی سفیر اور ان کی ٹیم کے ارکان کا استقبال اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اپنے دفتر میں کیا۔

By

Published : Feb 3, 2023, 7:42 PM IST

Published : Feb 3, 2023, 7:42 PM IST

اے ایم یو
اے ایم یو

معروف تعلیم ادارہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وائس چانسلر اور فرانسیسی سفیر نے فرانسیسی یونیورسٹیوں اور اے ایم یو کے درمیان تعاون و اشتراک کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انٹرڈسپلنری تعلیم کے ساتھ بلند معیار کی حامل یونیورسٹی ہے اور علمی تبادلہ پروگراموں کے ذریعے تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنے اور طلباء کے فائدے کے لیے تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے دنیا بھر کی ممتاز یونیورسٹیوں کے ساتھ ہاتھ ملانے کی خواہاں ہے۔ اے ایم یو فرانس سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کے تمام امکانات کا جائزہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی دوسرے ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
فرانسیسی وفد نے اے ایم یو میں طلبا کے درمیان فرانسیسی زبان کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا اور تعلیمی مقاصد کے لیے حکومت فرانس کے ساتھ ایک ترقیاتی اورعلمی تبادلے کے پروگرام کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس بات پر بھی زور دیا کہ اس سلسلے میں ایک یادداشت مفاہمت (ایم او یو) تیار کی جائے اور اس پر دستخط کیے جائیں۔

فرانسیسی سفیر کے ہمراہ امل بن ہاگوگ (Amal Benhagoug)، پولیٹیکل کونسلر، ڈاکٹر فیبین چاریکس، سائنس اور ہائر ایجوکیشن اتاشی، محترمہ لیہ پال، پروجیکٹ منیجر اور جناب جتندر سنگھ، نائب اتاشی برائے تعلیمی تعاون نے غیر ملکی زبانوں کے شعبہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے طلباء سے گفتگو کی اور فرانس میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سماجی، ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہندوستان میں فرانس کے سفارت خانے اور اے ایم یو کے درمیان تعاون و اشتراک پر زور دیا۔

فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ڈین پروفیسر جاوید اقبال نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں غیر ملکی زبانوں کے شعبہ کی ترقی کے بارے میں بتایا۔

فرانسیسی سفیر لینین نے اے ایم یو کے بانی سر سید احمد خاں کو ان کے مقبرے پر جاکر خراج عقیدت پیش کیا اور یونیورسٹی کی مسجد، اسٹریچی ہال اور مولانا آزاد لائبریری کا دورہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details