سی بی ایس انٹرنیشنل کمپنی نے تارا سنستھا کے ساتھ مل کر بارات گھر سیکٹر-44 کے قریب مفت آئی چیک اپ کیمپ کا اہتمام کیا۔ جس میں آنکھوں کے سینکڑوں مریضوں نے فائدہ اٹھایا۔ اس کیمپ کا انعقاد کرنے والی سی بی ایس کمپنی کی مشیر اور سربراہ سومیا رستوگی کا کہنا ہے کہ آج 20 لوگوں کو موتیا بند، جب کہ کل 600 کا اندراج کیا گیا ہے۔ جنہیں مفت سہولیات اور علاج فراہم کیا جا رہا ہے، 'ہم سیکٹر 18 میں ایک ہسپتال کھول رہے ہیں جس میں ہم غریبوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔Free Eye Check-Up Camp in Noida
Free Eye Check-Up Camp in Noida: نوئیڈا میں مفت آنکھوں چیک اپ کیمپ کا اہتمام - نوئیڈا میں مفت آئی چیک اپ کیمپ
نوئیڈا میں آنکھوں کے مفت معائنے کا کیمپ منعقد کیا گیا، اس کیمپ کا انعقاد کرنے والی سی بی ایس کمپنی کی مشیر اور سربراہ سومیا رستوگی کا کہنا ہے کہ آج 20 لوگوں کو موتیا بند جب کہ کل 600 کا اندراج کیا گیا ہے جنہیں مفت سہولیات اورعلاج فراہم کیا جا رہا ہے، 'ہم سیکٹر 18 میں ایک ہسپتال کھول رہے ہیں۔ جس میں ہم غریبوں اور ضرورتمندوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔Free Eye Check-Up Camp in Noida
سومیا رستوگی کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی ہم نوئیڈا میں اس قسم کا کیمپ لگا چکے ہیں اور یہ ہمارا دوسرا مفت کیمپ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ وہ دیہی اور دور دراز علاقے جہاں کے لوگ اپنا علاج کروانے سے قاصر ہوں ان کے لیے کام کر رہے ہیں اور ان کی بیماری کے مطابق ان کا مفت علاج، دوا اور چشمہ دے رہے ہیں۔ تاکہ وہ آنکھوں کی بیماری جیسے مسائل سے نہ گزریں۔ ہماری کمپنی نوئیڈا کے سیکٹر-18 میں تارا آئی کے نام سے ایک اسپتال کھول رہی ہے۔ جس میں مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی: خادم انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت طبی کیمپ