ریاست اترپردیش میں ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقے میں آن لائن گاڑیوں کی خریدو فروخت میں ہر روز دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آرہا ہے۔
اس دوران شہر کے ایک نوجوان کو آن لائن بائک دکھا کر اس سے پندرہ ہزار روپے لے لئے گئے، جس کے بعد متاثرہ شخص نے دھو کے بازوں کے خلاف کوتوالی تھانے میں ایف آئی آر درج کرایا ہے۔
آن لائن خرید و فروخت کے نام پر دھوکہ دہی۔ ویڈیو اطلاع کے مطابق محلہ بیرون کوٹلہ کے باشندہ شاداب علی نے آج کوتوالی میں دھوکھ دہی کا معاملہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس نے انٹرنیٹ پر گاڑیوں کی فروخت والی سائٹ پرموٹر سائیکل خرید نے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ جس کے بعد اس کے پاس دہلی کے تلک نگر کا باشندہ کشن کا فون آیا، جس نے شاداب سے ایڈوانس کے طور پر 15 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ شاداب نے مذکورہ شخص کے اکاونٹ میں مطالباتی رقم ٹرانسفر کردی۔
شاداب نے جب مزکورہ شخص سے بائک بھیجنے کا مطالبہ کیا تو اس نے مزید پندرہ ہزارروپے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک میرے کھاتے میں کوئی اڈوانس رقم نہیں آئی ہے۔
جس کے بعد سے ملزم نے شاداب سے تمام رابطہ ختم کردیا ہے۔ شاداب نے پولیس کو تحریردے کر ملزم کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔