اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fraud Case in Pratapgarh بی جے پی لیڈر سمیت تین ملزمان کے خلاف فریب دہی کا کیس درج - پرتاپ گڑھ میں بی جے پی لیڈر پر ایف آئی آر

ضلع پرتاپ گڑھ میں دھوکہ دہی کے الزام میں ایک بی جے پی رہنما سمیت تین لوگوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ آئی اے ایس کے بھائی کی شکایت پر کیس درج کیا گیا ہے۔ Fraud case against BJP leader in Pratapgarh

بی جے پی لیڈر سمیت تین ملزمان کے خلاف فریب دہی کا کیس درج
بی جے پی لیڈر سمیت تین ملزمان کے خلاف فریب دہی کا کیس درج

By

Published : Jan 11, 2023, 1:15 PM IST

پرتاپ گڑھ: ریاست اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے منگل کو آئی اے ایس کے بھائی کی شکایت پر اس کے حقیقی مامو بی جے پی لیڈر سمیت تین لوگوں کے خلاف فریب دہی کا کیس درج کیا ہے۔ ڈی ایس پی (سرکل افسر ) سٹی سبودھ گوتم نے آج بتایا کہ اکشے سنگھ نے شکایت دے کر الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ سٹی علاقے روپا پور گاؤں میں اس کی زمین تھی جس کی دیکھ ریکھ روی پرتاپ سنگھ کرتے تھے جہاں روی پرتاپ سنگھ نے اپنے رشتہ دار ویبھو سنگھ کے تعاون سے سال 2013 میں دوسرے کے نام بیع نامہ کر دیا۔

پولیس نے شکایت کی بنیاد پر روی پرتاپ سنگھ اور ان کے رشتہ دار ویبھو سنگھ ساکن اعظم گڑھ و روپاپور گاؤں کے شیش نرائن مشرا سمیت تین ملزمان کے خلاف فریب دہی کا کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ واضح کر دیں کہ آئی ایس ابھے سنگھ کے مامو بی جے پی لیڈر روی پرتاپ سنگھ ہیں، جو ان کا کام یہاں دیکھتے تھے۔ ابھے سنگھ کے بھائی اکشے سنگھ اس سے قبل بھی اپنے مامو بی جے پی لیڈر روی پرتاپ سنگھ پر کیس درج کرا چکے ہیں ،جس میں انہیں جیل جانا پڑا تھا۔ اب پھر اکشے سنگھ نے تھانہ سٹی کوتوالی میں شکایت دے کر اپنے مامو بی جے پی لیڈر سمیت تین ملزمان کے خلاف کیس درج کرایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details