امیٹھی: ریاست اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک چار سالہ بچہ کو آگ میں جلا کر ہلاک کردیا گیا۔ بچے کی لاش گاؤں کے قریب نالے میں پڑی ہوئی ملی۔ بچہ اتوار کی شام دیر گئے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ بچے کا جسم آدھا جل چکا تھا اور اس کی آنکھیں بھی نکالی گئی تھیں۔ لواحقین نے توہم پرستی کے باعث بچے کی قربانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
امیٹھی ضلع کے جامو تھانہ علاقے کے تحت ریسی گاؤں کے رہنے والے جتیندر پرجاپتی کے چار سالہ بیٹے ستیندر عرف دیپو کی آدھی جلی ہوئی لاش پیر کی صبح ملی۔ بچے کے جسم پر مختلف مقامات پر جلنے کے نشانات پائے گئے ہیں۔ لواحقین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کسی نے توہم پرستی کی وجہ سے بچے کی قربانی کے دوران بچے کو جلا کر ہلاک کر دیا ہے۔ اس کی آنکھیں بھی نکال دی گئی ہیں۔