اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک - دو زخمی

اترپردیش کے ضلع کانپور کے گھاٹم پور علاقے میں دھند کی وجہ سے ایک خوفناک سڑک حادثے میں دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر دو زخمی ہوئے ہیں۔

کانپور میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک
کانپور میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک

By

Published : Dec 31, 2019, 12:31 PM IST

پولیس ترجمان نے اس حادثہ کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ گھاٹم پور علاقے میں جهانگيرآباد کے پاس کسی بڑی گاڑی نے کوالس کو ٹکر مار دی، جس سے اس میں سوار سرتاج عالم (50) محمد شاہد (40) ثريا (35) اور رضوانہ (35) کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں ایک خاتون اور ایک مرد زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ كانپور کے مول گنج میسٹن روڈ کے رہنے والے یہ لوگ شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد کوالس سے کانپور لوٹ رہے تھے۔ پولیس کوالس کو ٹکر مارنے والی گاڑی کا پتہ لگا رہی ہے۔

دہلی : 450 پروازوں اور 34 ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر

ABOUT THE AUTHOR

...view details