بابری مسجد اور رام جنم بھومی تنازع میں سپریم کورٹ کے حکم پر ایودھیا کے روناہی میں مسجد کی تعمیر کے لیے ملی 5ایکڑ زمین پر جلد ہی تعمیر کا کام شروع ہو سکتا ہے۔ سنی سنٹرل وقف بورڈ کے ذریعہ قائم کیے گئے انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کے مطابق ممکنہ طور پر 26جنوری کو مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جا سکتا ہے۔
انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کے ترجمان اطہر حسین نے فون پر ای ٹی وی بھارت سے ہوئی بات چیت میں بتایا کہ 26جنوری یا 15 اگست سے مسجد کی تعمیر شروع ہو سکتی ہے۔ یعنی اگلے مہینے کی 26تاریخ کو مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جا سکتا ہے۔