اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر میں 18 ویں زرعی سائنس سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا - Muzaffarnagar

مظفرنگر کے گاؤں چتوڑا میں سردار ولبھ بھائی پٹیل اگریکلچرل اور تکنیکل کالج میرٹھ کے زیراہتمام سکنڈری سائنس سنٹر کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس کا مقصد کسانوں تک نئی ٹکنالوجی کو بہم پہنچا ہے۔

foundation stone of 18th Agricultural Science Center laid in Muzaffarnagar
مظفرنگر میں 18 ویں زرعی سائنس سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا

By

Published : Oct 10, 2020, 10:11 PM IST

افتتاحی تقریب میں وزیر برائے زراعت سوریہ پرتاپ شاہی، مرکزی مملکتی وزیر ڈاکٹر سنجیو بالیان، مملکتی وزیر وجے کشیپ، مملکتی وزیر کپل دیو اگروال، کھتولی کے رکن اسمبلی وکرم سینی، رکن اسمبلی امیش ملک، بی جے پی کے ضلعی صدر وجے شکلا اور کالج کے وائس چانسلر ڈاکٹر آر کے متل نے شرکت کی۔

مظفرنگر میں 18 ویں زرعی سائنس سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا

اترپردیش کے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے اس موقع پر بتایا کہ یہ کرشی وگیان سنٹر کی تعمیر کو اندرون دو سال مکمل کرلیا جائے گا جبکہ یہاں سائنس داں کاشتکاری نظام سے متعلق تکنیک اور اعلیٰ درجہ کے بیجوں کے تعلق سے معلومات فراہم کریں گے جس سے کسانوں کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

مظفرنگر میں 18 ویں زرعی سائنس سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا

اُنہوں نے بتایا کے اترپردیش میں 20 نئے کرشی وِگیان مرکز قائم کئے جائیں گے اور مظفرنگر میں تعمیر ہونے والا یہ 18واں مرکز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال کے اندر زرعی سائنس مراکز کے لیے اراضی فراہم کی گئی اور 18 ویں عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر سنجیو بالیان نے کہا کہ کرشی وگیان مرکز کو 2014 میں منظوری ملی تھی جب میں وزیر زراعت تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکز بھارت میں سے زیادہ خوبصورت زرعی سائنس مرکز ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details