ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں سابق مرکزی وزیر رشید مسعود کے آبائی گھر پر آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔
ویڈیو: سابق مرکزی وزیر رشید مسعود کا انتقال اطلاعات کے مطابق رشید مسعود دہلی کے ایک ہسپتال میں داخل تھے۔ تین روز قبل ہی سہارنپور واپس آنے کے بعد اتوار کے روز ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی جس کے وجہ سے ان کو روڑکی کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔
رشید مسعود صاحب کی پیدائش 15 اگست سنہ 1947 کو ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں ہوئی۔ مرحوم اپنے پیچھے ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑ کر گئے ہیں۔
سابق مرکزی وزیر رشید مسعود کا انتقال رشید مسعود نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی ایس سی اور قانون کی ڈگری حاصل کی۔
اے ایم یو شعبہ رابطہ عامہ کے ایسوسی ایٹ رکن انچارج ڈاکٹر راحت ابرار نے بتایا کہ یونیورسٹی کے ایک ممتاز سابق طالب علم راشید مسعود صاحب جنہوں نے اے ایم یو سے وکالت کی ڈگری حاصل کی اور علی گڑھ سے گہرا تعلق تھا۔ بعد میں وہ وزیر صحت بھی بنے اور علی گڑھ کے معاملات میں ہمیشہ دلچسپی لیتے تھے۔
ان کے انتقال کی خبر سے یونیورسٹی برادری کو صدمہ ہوا ہے۔ سب لوگ اظہار افسوس کرتے ہیں۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتفاق سے میں بھی ان کے گھر پر قیام کر چکا ہوں جب وہ وزیر صحت تھے۔