غازی پور:باندہ جیل میں بند سابق ایم ایل اے مختار انصاری کو 10 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پانچ لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ یہ سزا غازی پور گینگسٹر ایکٹ سے متعلق ایک کیس میں ہفتہ کو گینگسٹر کورٹ نے سنائی۔مختار انصاری کے علاوہ بھیم سنگھ کو بھی 10 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ بھیم سنگھ مختار انصاری کے اتحادی رہے ہیں۔ بھیم سنگھ عدالت پہنچ چکے تھے، جبکہ مختار کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیا گیا۔
آج عدالت نے ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں غازی پور سے بی ایس پی رکن پارلیمان افضل انصاری اور مختار انصاری کے غنڈہ کیس میں فیصلہ سنایا۔ مختار انصاری پر ایک اور غنڈہ کیس ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں چل رہا ہے۔ چندولی میں 1996 کے کوئلہ تاجر نند کشور رنگٹا اغوا اور قتل کیس اور کرشنا نند رائے قتل کیس کو شامل کرکے گینگ چارٹ بنایا گیا تھا۔ کرشنا نند رائے قتل کیس کے حوالے سے افضل انصاری پر گینگ چارٹ بنایا گیا تھا۔