اردو

urdu

ETV Bharat / state

طویل علالت کے بعد سابق رکن اسمبلی کا انتقال - Former MLA shamimulhaque dies

مرادآباد دیہات اسمبلی حلقے سے سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔

مرادآباد دیہات اسمبلی حلقے سے سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے
مرادآباد دیہات اسمبلی حلقے سے سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے

By

Published : Jun 26, 2020, 12:13 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد کے دیہات ودھان سبھا سے رکن اسمبلی رہ چکے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینیئر رہنما شمیم الحق آج طویل علالت کے بعد زندگی کی جنگ ہار گئے۔

شمیم الحق کے انتقال کی خبر سنتے ہیں مقامی لوگوں میں غم کی لہر دوڑ گئی، سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی شمیم الحق عمر تقریباً 65 برس تھی، ان کا دہلی کے ایک ہسپتال میں علاج چل رہا تھا جہاں انہوں نے آخری سانس لیں۔

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینیئر رہنما شمیم الحق آج طویل علالت کے بعد زندگی کی جنگ ہار گئے

واضح رہے کہ شمیم الحق نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر سنہ 2002 میں پہلی بار مردآباد دیہات اسمبلی حلقے جیت درج کی تھی، اور دوسری بار سنہ 2012 میں بھی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

شمیم الحق آج طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، جس کی وجہ سے سماج وادی پارٹی کے کارکنوں میں افسوس ہے، تاہم شمیم الحق کو رات 10 بجے سپردخاک کردیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details