اردو

urdu

ETV Bharat / state

کلیان سنگھ کی نواسی نے سکیورٹی کا مطالبہ کیا - سیکیورٹی کا مطالبہ

اترپردیش کے سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ کی نواسی اور داماد کی کار پر گزشتہ دنوں حملہ ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے حکومت سے سکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔

کلیان سنگھ کی نواسی کو جان سے خطرہ، سیکیورٹی کا مطالبہ
کلیان سنگھ کی نواسی کو جان سے خطرہ، سیکیورٹی کا مطالبہ

By

Published : Oct 10, 2020, 11:55 AM IST

ریاست اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کی نواسی اور داماد نے اپنی جان کا خطرہ بتاتے ہوئے حکومت سے سکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں حکومت نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کلیان سنگھ کی نواسی نے گزشتہ دنوں اپنی کار پر ہوئے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) سے جان و مال کے نقصان کا امکان خدشہ ظاہر کیا ہے حالانکہ اس واقعہ کی ایف آئی آر کسی بھی تھانے میں درج نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے کلیان سنگھ کی نواسی اپنے شوہر کے ساتھ ایک کار میں کہیں جارہی تھی۔ اسی دوران بازار میں سامان لینے کے لئے وہ دونوں کار سے اترنے جارہے تھے۔ اسی دوران ان کی کار پر حملہ ہوا۔

انہوں نے ڈر کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ہم دونوں کار میں ہوتے تو جان و مال کا خطرہ یقینی تھا۔ اس واقعے کے بعد سے بہت زیادہ خوف تھا۔ واقعے کی ایف آئی آر نہیں کی گئی تھی، لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج ایل آئی یو میں دیے گئے ہیں۔

رکن پارلیمنٹ راجویر سنگھ راجو نے بھی بیٹی اور داماد کی جان کو خطرہ ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے حکومت کو ایک خط بھیجا تھا۔ جس کے بعد جوائنٹ سکریٹری آف گورنمنٹ سنیل کمار نے علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی کو خط بھیج کر تین ماہ کے لیے انہیں سکیورٹی فراہم کرنے کی گزارش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details