ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا کے دیہی اور شہری علاقں مین راشن فراہمی کے لیے منادی کرائی گئی، تاکہ حکومتی اسکیموں سے صاحب ضرورت مستفید ہو سکیں۔
حکومت کے اہم اور خاص قومی غذائی تحفظ ایکٹ کی منصوبہ بندی کے تحت حکومتی اسکیموں کو زمینی سطح پر نافذ کر نے کے لیے گوتم بدھ نگر کی ضلع انتظامیہ مکمل طور سے پابند عمل ہے۔
ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر محکمہ سپلائی اس منصوبہ پر بہت ہی شفافیت کے ساتھ ضلع میں کام کر رہا ہے۔ جس کے لیے افسران پورے ضلع میں گشت لگا کر اعلان کر رہے ہیں تاکہ مستحقین تک حکومت کی اسکیم پہنچ سکے۔
نئے بھارت میں قدیم طرز کی منادی واضح رہے کہ حکومت کے اس منصوبہ کے تحت فی شخص کو 12 روپئے میں ایک ماہ تک کا راشن فراہم کیا جائے گا۔ صاحب ضرورت اس ماہ کی 5 تاریخ سے 25 تاریخ کے درمیان تک لے سکتا ہے،