علیگڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بیگم عزیز النساء ہال میں جشن یوم سر سیدکا خصوصی ڈنر کھانے کے بعد تقریباً سو طالبات کی طبیعت خراب ہوگئی۔ جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں علاج کے لیے داخل کروایا گیا ہے۔ بیگم عزیز النساء ہال کی پرووسٹ پروفیسر صبوحی خان نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو ٹیلی فون پر بتایا گزشتہ شب اسی کھانے کو تقریباً 3500 لوگوں نے کھایا تھا لیکن ان میں سے تقریباً سو طالبات کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ جن کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا لیکن اب وہ اسپتال سے ہال واپس آرہی ہیں۔ اس سے کچھ دیر قبل ہی علیگڑھ مسلم یونیورسٹیمیں جشن یوم سر سید تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: