ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں مسلم تنظیموں جماعت اسلامی اور جمیعت علماء کے ساتھ ہی سنگھ سیوک جتھا کے کارکنان بھی لاک ڈاؤن کے پہلے دن سے اب تک پورے جوش و جذبے کے ساتھ ضرورت مند افراد تک بلا تفریق مذہب و ملت راشن کٹ تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔
رامپور میں ملک نیپال کے 39 مزدور بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کے کھانے پینے کی ذمہ داری سنگھ سیوک جتھہ نے لی ہے جو لاک ڈاؤن کے پہلے دن سے اب تک مسلسل ان کو راشن تقسیم کر رہا ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور ضرورت مند افراد تک امداد پہنچانے میں دیگر فلاحی تنظیموں کے ساتھ ہی سکھ فرقے کی سنگھ سیوک جتھہ کے کارکنان بھی لاک ڈاؤن کے پہلے دن سے ہی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔