علیگڑھ کے مفتی محمد خالد حمید نے بتایا کہ اترپردیش میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق کسی بھی عبادت گاہ میں صرف 5 افراد کو ہی جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ مساجد میں پانچ وقت نمازوں کے علاوہ نماز تراویح میں بھی صرف 5 افراد ہی ادا کریں۔
علیگڑھ: رمضان کے دوران حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل مفتی محمد خالد حمید نے مسلمانوں سے مزید اپیل کی کہ آپ لازمی طور پر ماسک کا استعمال کریں، مصافحہ و گلے ملنے سے پرہیز کریں، بناضرورت بازاروں میں جانے سے پرہیز کریں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور گھروں میں ہی تراویح کا اہتمام کریں۔
وہیں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام صبر، پاکیزگی اور روحانی تربیت کا مہینہ ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے گذشتہ سال بھی ماہ رمضان کے دوران بازاروں میں گہما گہمی نہیں تھی جبکہ اس بار بھی کورونا کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ کے چلتے بازاروں میں رونق کم دیکھی جارہی ہے۔