اردو

urdu

ETV Bharat / state

Flood Situation in Noida نوئیڈا میں سیلاب کی تباہ کاری، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل - قومی دارالحکومت دہلی

جمنا ندی میں پانی کی سطح میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے جس سے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے بیشتر علاقے زیر آب آ گئے۔ رہائشی علاقوں میں پانی جما ہونے کے سبب عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نوئیڈا میں سیلاب کی تباہ کاری،ریسکیو جاری،ہزاروں منتقل ،گائے بھی باہر نکالی جا رہی ہیں
نوئیڈا میں سیلاب کی تباہ کاری،ریسکیو جاری،ہزاروں منتقل ،گائے بھی باہر نکالی جا رہی ہیں

By

Published : Jul 17, 2023, 2:21 PM IST

نوئیڈا میں سیلاب کی تباہ کاری،ریسکیو جاری،ہزاروں منتقل ،گائے بھی باہر نکالی جا رہی ہیں

نوئیڈا: قومی دارالحکومت دہلی میں تباہی مچانے کے بعد جمنا نے اب ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں بھی اپنا خوفناک روپ دکھانا شروع کر دیا ہے۔ یہاں دریا کے پانی کی سطح دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جمنا یہاں 200.6 میٹر تک خطرے کے نشان کو عبور کر چکی ہے۔ اب دریا کے کنارے پر پھنسے لوگوں کو تیزی سے ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ دریا میں طغیانی کے بعد نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا سے نرسریوں اور فارم ہاؤسز میں کام کرنے والے 2000 سے زیادہ لوگوں کو بچایا گیا ہے۔

جمنا کے خادر میں جھونپڑیوں، مکانوں اور ٹیوب ول وغیرہ میں رہنے والے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔ زیر آب علاقوں میں بنائے گئے فارم ہاؤسز اور نرسریوں میں کام کرنے والے ہزاروں افراد سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے طور پر تقریبا 15 کلومیٹر کے علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

این ڈی ار ایف کی ٹیم سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکال رہی ہے۔ لوگ اپنے گھر والوں کے ساتھ دوسری جگہوں پر منتقل ہو رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے پشتہ روڈ اور ڈیم پر پناہ لے رکھی ہے۔ سیکٹر 126 نگلی کے خادر علاقے میں دو دن سے پھنسی 80 سالہ ضعیفہ کو این ڈی آر ایف کی ٹیم نے ریسکیو کیا۔ایک 80 سالہ خاتون لوگوں کے ساتھ دو دنوں سے پھنسی ہوئی تھیں۔ لوگوں کو نکالا جا چکا ہے لیکن ابھی بھی 300 سے زیادہ گائیں پھنسی ہوئی ہیں۔ پولیس اور فائر کی ٹیم موقعے پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Kejriwal on Flood کیجریوال نے سیلاب سے متاثرہ چھ اضلاع کی ذمہ داری کابینہ کے وزراء کو دی

واجد پور، منگرولی، نانگلا نانگلی اور ساکی پور یہاں کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔ لوگ گائے، بھینس اور مویشیوں اور جانوروں کے ساتھ جمنا-پشتہ سڑک پر پہنچ گئے ہیں اور وہاں رہنے کے لیے خیمے لگا لیے ہیں۔ اس میں زیادہ تر بہار اور بنگال کے کام کرنے والے لوگوں کی تعداد ہے۔
نوئیڈا میں اوکھلا بیراج سے سیکٹر 68 تک پانی بھر گیا ہے۔ این ڈی ار ایف اور پولیس کی ٹیم نے گوشالہ سے سینکڑوں گاؤں کو نکالا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details