اردو

urdu

دارالعلوم دیوبند میں پرچم کشائی

ضلع سہارنپور کے دیوبند میں اسلامی تعلیم کے سب سے عظیم مرکز دارالعلوم دیوبند میں آج آزادی کی 73 ویں سالگرہ پر ایک شاندار پروگرام منعقد کیا گیا۔

By

Published : Aug 15, 2019, 7:22 PM IST

Published : Aug 15, 2019, 7:22 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 3:06 AM IST

دارالعلوم دیوبند میں رسم پرچم کشائی

ویسے تو گزشتہ کئی برسوں سے دارالعلوم میں یوم آزادی پر ترنگا لہرایا جاتا ہے لیکن 15 اگست سنہ 2019 دارالعلوم کے لیے خاص ہے کیونکہ دو برسوں کے بعد مدرسہ میں پرچم کشائی کی گئی۔

ترقی کرتے ہوئے ملک اور مسلمانوں کی نئی سوچ کے ساتھ ساتھ دارالعلوم جیسے عظیم مرکز کی ایک نئی پہل ہے۔

سمجھا جا رہا ہے کہ دارالعلوم کی نئی پہل سے پورے ملک میں بہت ہی اچھا پیغام جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ آپسی بھائی چارہ بھی مضبوط ہوگا۔

دارالعلوم دیوبند میں منعقد تقریب میں ضلع افسر آلوک کمار پانڈے نے پرچم کشائی کی۔

اس تقریب میں جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی، دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی اور ایس ایس پی دنیش کمار پی بھی موجود تھے۔

دارالعلوم دیوبند میں رسم پرچم کشائی، ویڈیو

اس موقع پر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہم پیار اور محبت کا پیغام ساری دنیا کے اندر دینا چاہتے ہیں اور دارالعلوم دیوبند نے ہر برس یوم آزادی کے موقع پر پرچم لہرایا ہے لیکن بارش کے سبب گزشتہ دو برسوں سے ایسا نہیں ہو رہا تھا۔

انہوں کہا کہ ہمارا اصل مقصد امن و امان کا پیغام دنیا تک پہنچانا ہے نیز نفرت کی سیاست نہیں ہونی چاہئے، اس طرح کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں۔

ضلع افسر آلوک کمار پانڈے نے کہا کہ میں اپنے آپ کو بہت ہی خوش نصیب سمجھ رہا ہوں کی دارالعلوم دیوبند جیسے ادارے نے مجھے یہاں آنے کی دعوت اور شاندار پروگرام کیا اور طلبہ سے ملاقات کرکے میں بہت خوش ہوں۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 3:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details