نوئیڈا:اترپردیش کےنوئیڈا میں رہنے والے 5 نوجوانوں کی یمنا ندی میں ڈوبنے سے موت ہو گئی ہے۔ سبھی کی لاشیں دہلی پولیس نے برآمد کرلی ہے۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔Five People Drown During Idol Immersion In Yamuna River In Noida
اس واقعہ کے بعد پانچوں نوجوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ ساتھ محلے میں ماتم کا ماحول ہے۔ تمام نوجوان بھگوان کرشن کی مورتی وسرجن کے لئے یمنا ندی میں گئے تھے۔ اسی دوران ان میں سے ایک نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گیا۔ اس کے بعد چاروں نوجوان ساتھی اس کی جان بچانے کی کوشش کرنے لگے۔ اسی درمیان ایک کے بعد ایک چاروں نوجوان پانی کی تیز بہاؤ کی زد میں آکر ڈوب ہوگئے۔