اردو

urdu

ETV Bharat / state

مؤ: کشتی ڈوبنے سے بچے سمیت 5 افراد ہلاک - گھروں میں پانی داخل ہوگیا

ریاست اترپردیش کے ضلع مؤ کے مدھوبن تحصیل چکی گاؤں کے قریب اچانک ایک کشتی ندی میں ڈوب گئی۔ کشتی میں سوار تمام افراد ڈوبنے لگے۔ کچھ لوگوں کو مقامی لوگوں نے ڈوبنے سے بچا لیا۔ جبکہ 5 افراد ندی میں ڈوبنے سے ہلاک ہوگئے

مؤ: کشتی الٹنے سے بچے سمیت 5 افراد ہلاک
مؤ: کشتی الٹنے سے بچے سمیت 5 افراد ہلاک

By

Published : Aug 6, 2020, 12:22 PM IST

پانچ افراد ندی میں ڈوبنے سے ہلاک ہوگئے۔ تو وہیں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

مؤ: کشتی الٹنے سے بچے سمیت 5 افراد ہلاک

اچانک تیز بہاؤ کی وجہ سے کشتی پلٹ گئی۔ اس کی وجہ سے کشتی پر سوار افراد ڈوب گئے۔ مقمای لوگ کسی طرح تین لوگوں کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ اس میں اروند پرساد کے تین بچے، ان کی والدہ اور ان کی اہلیہ سیتارام کی لاش ملی ہے۔ تو وہیں لاپتہ افراد کی تلاش کی جارہی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی کلکٹر گیان پرکاش ترپاٹھی اور پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔

یہ بھہ پڑھیں: بجنور: ٹریکٹر ٹرالی پردرخت گرنے سے دو افراد زخمی


سپرنٹنڈنٹ پولیس انوراگ آریہ نے بتایا کہ سیلاب کے باعث بدھ کی شام چکی موصا ڈوہی سے دیوریا تحصیل کے تیلیا کلاں گاؤں میں بنے امدادی کیمپ میں پنا لینے جا رہے تھے کہ اچانک سیلاب زدگان کی کشتی الٹ گئی۔ جس میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔

واضح رہے کہ انتظامیہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو تباہی سے متعلق امدادی رقم فراہم کرنے کا سلسلہ چل رہا ہے۔

ساتھ ہی اس حادثے پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اظہار تعزیت کیا۔ تو وہیں ضلعی مجسٹریٹ نے اہل خانہ کو 04-04 لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کی ہدایت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details