اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: پانچ کروڑ کی نشیلی دوائیاں برآمد، 11 گرفتار - five crore worth of drugs seized

رامپور میں پولیس نے نشیلی دوائیوں کا کاروبار کرنے والے ایک ایسے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو ریاست میں نشیلی دوائیوں کا غیر قانونی طور پر ویاپار کررہے تھے۔

رامپور: پانچ کروڑ کی نشیلی دوائیاں برآمد، 11 گرفتار
رامپور: پانچ کروڑ کی نشیلی دوائیاں برآمد، 11 گرفتار

By

Published : Sep 19, 2021, 9:27 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بڑے ڈرگ مافیا گینگ کو گرفتار کیا ہے، جن کے قبضہ سے تقریباً 5 کروڑ کی نشیلی دوائیاں برآمد ہوئی ہیں۔

رامپور: پانچ کروڑ کی نشیلی دوائیاں برآمد، 11 گرفتار

رامپور میں پولیس نے نشیلی دوائیوں کا کاروبار کرنے والے ایک ایسے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو ریاست میں نشیلی دوائیوں کا غیر قانونی طور پر ویاپار کر رہے تھے۔

پولیس کپتان انکت متل نے میڈیا کے نمائندوں کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 'رامپور کے تھانہ شہزاد نگر کی پولیس نے تقریباً 5 کروڑ کی نشیلی دوائیاں برآمد کی ہیں اور ان دوائیوں کا ویاپار کرنے والے سرغنا ستیش گپتا سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:سہارنپور: منشیات فروشی کے الزام میں خاتون سمیت چار گرفتار

گرفتار ملزم ستیش گپتا نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ 'میں یہ نشیلی دوائیاں چوری چھپے بسوں سے ضلع آگرہ سے ششانک میڈیکل ایجنسی فوارہ چوک کوتوالی شہر سے اپنے نشیلی دواؤں کے ساتھی کے ساتھ ملکر منصوبہ بند طریقہ سے میڈیکل اسٹور کی آڑ میں دھوکہ دھڑی سے منگاتے تھے۔'

ملزم نے بتایا کہ 'ہم سب مل کر ان نشیلی دوائیوں کی خرید وفروخت کرکے منافع کماتے تھے۔' پولیس کپتان انکت متل نے بتایا کہ 'ان تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details