ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں کورونا وائرس سے متاثر میراج الدین کا آج اے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) میں انتقال ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ تھانہ کوتوالی علیگڑھ محلہ عثمان پڑہ کے رہنے والے 55 برس کے میراج الدین کو دو روز قبل جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا، جس کی رپورٹ میں ان کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا۔
ضلع علی گڑھ میں کورونا وائرس سے متاثر میراج الدین کا آج اے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) میں انتقال ہوگیا ہے خیال رہے کہ کل ہی سے میراج الدین کو سانس لینے میں پریشانی ہونے کی وجہ سے وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔
واضح رہے گزشتہ روز علیگڑھ میں پہلے دو شخص کورونا وائرس متاثر پائے گئے، جس میں ایک میراج الدین اور دوسرا ذاکر نام کا شخص ہے۔
میراج الدین کو سانس لینے میں پریشانی ہونے کی وجہ سے وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج شعبہ مائیکروبائلوجی کے سربراہ پروفیسر حارث خان نے مہراج الدین کے انتقال کی اطلاع دی۔
علیگڑھ میں کورونا وائرس سے میراج الدین کی پہلی موت کے بعد علیگڑھ میں افراتفری کا ماحول ور لوگ فکر مند نظر آئے۔