تفصیلات کے مطابق راستہ میں بائک کھڑی کرنے کے بعد معمولی تنازعے میں ایک شخص کی جان چلی گئی۔ بدمعاشوں کی فائرنگ میں تقریباً چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ معاملہ بریلی کے تھانہ عزّت نگر علاقے میں واقع پرتا پور چودھری کا ہے۔ جہاں تصوّر حسین کو اشرف اور اُس کے کنبہ کے لوگوں نے قتل کر دیا۔
شہر کی اقلیتی اکثریت آبادی والے پرتاپور چودھری علاقے میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ یہاں رہنے والے تصوّر حسین ریلوے میں بطور فٹر ملازم تھے۔ اُن کے گھر کے کچھ قدم کے فاصلہ پر اشرف اور اُس کا بھائی ببلو رہتا ہے۔ جمعہ کی رات میں اشرف اپنی ایکو سواری گاڑی لیکر آ رہا تھا۔ راستہ میں تصوّر خاں کے گھر کے سامنے ایک بائک کھڑی تھی۔ یہ دیکھ کر اشرف نے بائک ہٹانے کے لیے کہا تو تصوّر نے اپنے بیٹے سے بائک کی چابی منگوائی۔ بیٹا گھر کے اندر سے چابی لیکر واپس نہیں آ پایا تھا کہ اشرف نے ٹکّر مارکر بائک گرا دی۔ جس کی وجہ سے تصوّر اور اشرف کے مابین جھگڑا شروع ہوا۔ اس معمولی تنازعہ کی خبر سنکر اطراف میں رہنے والے تمام لوگ جمع ہونے لگے۔