ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ میں غیر برادریوں کے دو گروہ کے درمیان پرانے جھگڑے کو لیکر تنازع ہو گیا۔ تنازع کے دوران دونوں گروہ کے درمیان فائرنگ ہو گئی، جس میں دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو آگرہ کے ایس این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران اتمد پور تھانہ علاقہ کے محلہ سے شیخان میں غیر برادری کے دو گروہوں کے درمیان تنازع ہو گیا، واقعے کے بعد دونوں گروہوں میں پتھراؤ ہوا ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دونوں گروہوں کا تھانہ اتمد پور میں اندراج کیا گیا تھا، دونوں گروہ اتفاق رائے کے لئے ایک دوسرے پر دباؤ ڈال رہے تھے۔