ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے بھاون پور تھانہ علاقے کے مبارک پور جنگل میں پولیس اور بدمعاشوں کے مابین تصادم ہوگیا، جس میں ایک بدمعاش پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
محکمہ پولیس کے مطابق بدمعاش پر قتل کے کئی مقدمات ہیں۔ اس نے اپنے بھابھی کا رواں ماہ قتل کیا تھا، جس میں مفرور چل رہا تھا۔ پولیس کو کئی دنوں سے اس کی تلاش تھی۔
مخبر کی اطلاع پر رات دو بجے پولیس نے جب رکنے کا اشارہ کیا تو بدمعاش نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں بدمعاش زخمی ہوگیا، اس کی شناخت دیویندر گوجر پال کے طور پر ہوئی ہے، جو مبارک پور گاؤں کا باشندہ ہے۔