اردو

urdu

کانپور: پلاسٹک گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا مال خاکستر

کانپور کے پلاسٹک گودام میں آگ اتنی شدید تھی کہ گرد و نواح کے لوگ دہشت کے سبب گھروں سے باہر نکل گئے۔

By

Published : Nov 2, 2019, 9:19 AM IST

Published : Nov 2, 2019, 9:19 AM IST

Updated : Nov 2, 2019, 7:19 PM IST

کانپور: پلاسٹک گودام میں آتشزدگی

ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں واقع ایک پلاسٹک کے گودام میں گزشتہ شب شدید آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آگ نے اتنا شدید رخ اختیار کرلیا تھا کہ آس پاس کے مکانوں کے لوگ دہشت زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

کانپور: پلاسٹک گودام میں آتشزدگی

کانپور ریلوے سٹیشن سے محض ایک کلومیٹر کی دوری پر واقع کرشنا ہسپتال سے متصل ایک پلاسٹک فرنیچر کے گودام میں گزشتہ دیر رات اچانک آگ لگ گئی۔

لیکن جب تک فائر بریگیڈ کے جوان آگ بجھانے پہنچتے تب تک آگ نے خوفناک رخ اختیار کرلیا اور آس پاس کے لوگ خوف کے سبب اپنے مکانوں سے باہر نکل آئے۔

گودام سے متصل کرشنا ہسپتال میں زیر علاج مریض اور ڈاکٹرز بھی دہشت کے سبب ہسپتال سے باہر نکل گئے۔

اطلاع کے مطابق موقع واردات پر پہنچی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی، لیکن آگ اتنی زیادہ بڑھ گئی تھی کی موقع پر آدھا درجن فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کا آگ بجھانے کے لیے بلایا گیا۔

فائر بریگیڈ کے جوانوں نے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا، لیکن گودام میں رکھا پلاسٹک فرنیچر تھوڑی تھوڑی دیر میں سلگتا رہا جسے فائر بریگیڈ کے جوان بجھاتے رہے۔

کانپور فائر بریگیڈ کے افسر اکھیلیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ فی الحال پلاسٹک فرنیچر کے اس گودام میں آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے، لیکن اس آگ سے تقریباً 50 لاکھ روپے کا مال جل کر تباہ ہوچکا ہے اور اس واقعہ میں کسی بھی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Last Updated : Nov 2, 2019, 7:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details