نجی عمارت کی چھت پر نصب ٹیلی کام کمپنی کے ٹاور میں خوفناک آگ لگ گئی۔جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی اور دور تک پھیلنے لگی۔
تھوڑی ہی دیر میں دھواں کافی دور تک پھیل گیا اور قرب و جوار کے لوگوں میں افرا تفری مچ گئی۔ آناً فاناً فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ فائر بریگیڈ عملہ نے بھی کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔