ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب نوئیڈا سیکٹر 18 میں واقع ایک زیر تعمیر عمارت میں اچانک آگ لگ گئی ۔
زیر تعمیر عمارت میں آگ لگنے سے افراتفری - پارک کی بیسمنٹ میں ہورہی ویلڈنگ کی وجہ سے آگ لگی ہے،
نوئیڈا سیکٹر 18 میں واقع ایک زیر تعمیر عمارت میں اچانک آگ لگنے سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا ۔
زیر تعمیر عمارت میں آگ لگنے سے افراتفری
اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔
موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ زیر تعمیر بلڈنگ میں کام چل رہا تھا کہ اچانک آگ لگ گئی،جس کے وجہ سے وہاں موجود لوگوں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا، وہیں کچھ لوگوں نے بتایا کہ پارک کی بیسمنٹ میں ہورہی ویلڈنگ کی وجہ سے آگ لگی ہے، حالانکہ اس حادثے میں کسی طرح کے جان و مال کا نقصان نہیں ہوا۔