اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی میں فائیر بریگیڈ عملہ کی لاپرواہی

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں فائیر برگیڈ محکمہ کی بے حسی اور لاپرواہی کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں کنویں میں گرے ایک نوجوان کو نکالنے کے لئے محکمہ نے ایسے شخص کو کنویں میں اتارا جسے کوئی تربیت حاصل نہیں تھی۔

Barabanki

By

Published : May 4, 2019, 7:24 PM IST

کنویں سے نکالے گئے شخص کو کسی بھی قسم کی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا بلکہ تڑپنے کے لئے وہیں چھوڑ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن کے سامنے ایک قدیم کنواں ہے جس پر لوگ گرمی سے بچنے کے لئے بیٹھتے ہیں ۔ کنواں آدھا بند ہے اور آدھا کھلا ہوا ہے۔

ایک شخص اتفاقی طور پر کنویں میں گرگیا۔ لوگوں نے اس بات کی اطلاع فائیر بریگیڈ کو دی۔ فائیر بریگیڈ نے بغیر کسی تحقیق کے ایک غیر تربیت یافتہ شخص کو رسی کی مدد سے کنویں میں اتاردیا۔

Barabanki

جس شخص کو کنویں میں اتارا گیا نہ ہی اسے کسی قسم کی تربیت حاصل تھی اور نہ ہی فائیر بریگیڈ کے پاس کوئی پیشہ وارانہ ساز و سامان موجود تھا۔

اس بارے میں جب فائیر برگیڈ کے اہلکاروں سے بات کی گئی تو اور بھی حیران کن انکشاف ہوئے۔ فائیر بریگیڈ ملازم رام ملن پرجاپتی نے بتایا کہ جب بھی کوئی گرتا ہے تو اسی نوجوان کو اتارا جاتا ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ وہ اپنے ذاتی کام بھی عام لوگوں سے کرواتے ہیں۔

اس معاملہ میں فائیر بریگیڈ کی بے حسی میں دیکھنے میں آئی کہ کنویں میں گرے ہوئے شخص کو نکال تو لیا مگر اسے ہسپتال نہیں لے جایا گیا بلکہ وہیں تڑپتا ہوا چھوڑ کر چلے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details