اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں خاکستر - کانپور میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں خاکستر

ریاست اترپردیش کے کانپور میں ایک كچی بستی میں لگی شدید آگ سے درجنوں دکانیں اور جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ سے لاکھوں روپیے کا نقصان ہو گیا ہے۔

کانپور میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں خاکستر

By

Published : May 20, 2019, 8:21 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق کانپور کے بابوپروا تھانہ علاقے کے ایچ بلاک میں واقع کچی بستی میں اچانک شدید آگ لگنے سے لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔

کانپور میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں خاکستر
نمانمئندے نے بتایا کہ چند منٹوں کے اندر آگ نے پوری کچی بستی کو اپنی زد میں لے ليا جس کی وجہ سے ایک درجن سے بھی زائد جھوپڑیوں اور دکانیں جل کر راکھ ہو گی۔ نمائندے نے بتایا کہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار جائے حادثے پر پہنچ گئے اور سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو کیا۔

نمائندے نے بتایا کہ متاثرین نے ایک شخص پر ذاتی رنجش کے تحت آگ لگانے کا الزام لگایا ہے۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details