غازی آباد کے اندرا پورم تھانہ علاقے کے کاناونی علاقے میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب وہاں آباد کچی بستی میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ اس کے علاوہ آگ قریب ہی بنے ایک گئوشالہ تک بھی پہنچ گئی جہاں کئی گائیں آگ کی زد میں آکر لقمہ اجل بنی گئیں۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن آگ کی شدت کا اندازہ ویڈیو سے لگایا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں آگ بھڑکتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ Fire Breaks Out in Ghaziabad Slum Area
غازی آباد میں کچی جھونپڑیوں میں بھیانک آتشزدگی
غازی آباد کے اندرا پورم تھانہ علاقے کے کاناونی علاقے میں واقع کچے مکانوں (جُھگیوں) میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس آگ کی زد میں کئی گائیں بھی آگئیں جس سے ان کی دردناک موت ہوگئی۔ Fire Break Out in Slums
اتنا ہی نہیں جھونپڑیوں میں رکھے چھوٹے گیس سلینڈر بھی اس آگ کی زد میں آکر پھٹ گئے جس سے آگ مزید بڑھ گئی۔ گئوشالا کے منتظم نے بتایا کہ اس کی گئوشالا میں سینکڑوں گائیں تھیں، جو اس آگ کی زد میں آگئیں، دوسری جانب کئی فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ پر قابو پایا۔ مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ابھی تک یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کتنی گایوں میں موت ہوئی تاہم جانوروں کے ڈاکٹروں کو بھی موقع پر بلایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہاں کچھ کچی بستیاں غیر قانونی طور پر آباد ہیں۔ کچھ کباڑ کا گودام بھی بنا ہوا تھا، جس میں آگ بھڑک اٹھی۔ اب تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ کس کی وجہ سے آگ لگی۔