ایف آئی آر میں 16 خواتین اور 2 مرد حضرات شامل ہیں، جبکہ 100 سے زائد نامعلوم لوگوں کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔
لکھنؤ میں مظاہرین خواتین پر ایف آئی آر درج
سی اے اے اور این آر سی کے خلاف اتر پردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں بھی خواتین نے شاہین باغ کی طرز پر احتجاج کرنا شروع کردیا۔ مظاہرہ شروع ہونے کے بعد آج 18 لوگوں کے خلاف ٹھاکر گنج تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔جس میں منور رانا کی صاحبزادی بھی شامل ہے۔
مظاہرین پر ایف آئی آر درج
ایف آئی آر میں بڑا نام عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا کی بیٹی سومیہ رانا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سماجوادی پارٹی اسٹوڈنٹ ونگ کی نائب صدر پوجا شکلا کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
اتنا سب ہونے کے باوجود خواتین کا صاف کہنا ہے کہ جب تک یہ کالا قانون واپس نہیں ہوتا ہم پیچھے نہیں ہٹیں گی۔
Last Updated : Feb 17, 2020, 8:15 PM IST