کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کو چوٹ پہنچانے والے سوامی نرسنگھانند سرسوتی کی نازیبا بیان بازی کے خلاف میرٹھ میں بھی اے سی جے 07 کی عدالت میں سماجی تنظیم سے تعلق رکھنے والے محمد طیب کی طرف سے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔اس دوران عدالت نے 20 اپریل کو سماعت کی تاریخ بھی طے کی ہے ۔
میرٹھ : گستاخ رسول سوامی نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف مقدمہ درج - گستاخ رسول سوامی نرسنگھا نند سرسوتی
ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں گستاخ رسول سوامی نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ میرٹھ کی اے سی جے 07 کی عدالت میں مختلف دفعات کے تحت ان کے خلاف مقدمے درج کرایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نرسنگھانند سرسوتی نے پچھلے دنوں غازی آباد کے پریس کلب میں اپنے پانچ ساتھیوں کے ساتھ بیٹھ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں غلط بیان بازی کی تھی، جس کی وجہ پورے مسلم سماج میں ان کے خلاف ناراضگی دیکھی جا رہی تھی۔اسی کے تحت میرٹھ کی عدالت میں ان کے خلاف مقدمے کی کاروائی کو انجام دیا گیا ۔
اپنی غلط بیان بازی کے لیے جانے جانے والے سوامی نرسنگھانند سرسوتی نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے، جو مسلم سماج کے لئے نہ قابل برداشت ہے ۔ایسے میں ان کے خلاف مقدمےدرج کیے گئے ہیں اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی مذاہب کے خلاف غلط بیانی کرنے والے لوگوں کے خلاف حکومت کو بھی سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔