رام پور: سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے اعظم خان کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافی ہوگیا ہے اور ان کے خلاف رامپور کے دو مختلف تھانوں میں گواہوں کو دھمکانے کے الزام میں دو کیسز درج کیے گئے ہیں۔ ایک کیس کوتوالی نگر رامپور اور دوسرا کوتوالی گنج رامپور میں درج کیا گیا ہے۔FIR Against Azam Khan
ابرار حسین نام کے شخص نے بتایا کہ 'وہ ڈنگر پور کا رہائشی ہے۔ انہوں نے 2019 میں اعظم خان اور علی حسن سی او کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ جس لیے آج عدالت میں گواہی تھی۔ اس دوران کچھ لوگ ان کے گھر آئے جن میں اشد محمود اور عبدالپرویز شمسی سمیت کئی لوگ موجود تھے۔ اس دوران وہ گھر میں داخل ہوئے اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ انہوں نے میری بیوی کو بھی گالیاں دیں اور جب میں عدالت سے گواہی کے بعد آیا تو میں نے ایف آئی آر کے لیے تھانے میں شکایت دی ہے۔ اس کے بعد مجھے سکیورٹی ملی ہے۔