اترپردیش کی معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں گزشتہ 42 دن سے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج میں 16 جنوری کو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم شرجیل امام نے طلبہ و طالبات سے خطاب کیا تھا۔
جس کے بعد وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا اور اس پر بیان بازی بھی شروع ہوگئی۔
جس کے بعد اے ایم یو انتظامیہ نے جانچ کرتے ہوئے بتایا کہ شرجیل امام نے اپنی تقریر میں غلط بیان بازی کی تھی جس کے بنأ پر علی گڑھ تھانہ سول لائن میں شرجیل امام کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔