اردو

urdu

ETV Bharat / state

فرضی ای میل، نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج

ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چناسلر طارق منصور کی طرف سے یونیورسٹی کے اساتذہ کے نام ایک پیغام بھیجے جانے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔

amu
amu

By

Published : Apr 18, 2020, 6:33 PM IST

ریاست اترپردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے نام سے غلط طور سے استعمال کرکے یونیورسٹی اساتذہ کو جھوٹے پیغام ای میل بھیجنے والے نامعلوم عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی کے رجسٹر عبدالحمید (آئی پی ایس) کی طرف سے سینیئر پولیس کپتان علی گڑھ کو ایک تحریر دی۔

سینیئر پولیس کپتان مسٹر منیرآج جی کو دی گئی تحریر میں رجسٹرار نے درخواست کی ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے تاکہ قصور وار عناصر کی شناخت ہو سکے اور اس کے خلاف تعزیری کارروائی ہو۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل یونیورسٹی انتظامیہ کے ذاتی ڈاکومنٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کئے جانے کے خلاف نامعلوم کے کے نام سے یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details