اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیغمبر کی شان میں نازیبا تبصرہ کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج - علامہ اقبال ہال میں گزشتہ شب اس وقت طلبا

پیغمبر محمد کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بارہویں جماعت کے طالب علم محمد آزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں دفعہ 295A، 502، 506 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔FIR Against AMU Student

پیغمبر کی شان نازیبا تبصرہ کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج
پیغمبر کی شان نازیبا تبصرہ کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 7:36 PM IST

پیغمبر کی شان نازیبا تبصرہ کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج

علیگڑھ:عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے علامہ اقبال ہال میں گزشتہ شب اس وقت طلباء نے ہنگامہ کیا جب ہال کے ہی رہائشی اے ایم یو میں زیر تعلیم بارہویں جماعت کے طالب علم محمد آزمان نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کئے۔

ہال کے رہائشی طلباء نے ہال کا گیٹ بند کرکے محمد آزمان کو معطل کرکے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جس کے بعد یونیورسٹی پراکٹوریئل ٹیم نے طالب علم کو مقامی سرپرست کے حوالے کردیا اور طلباء کی جانب سے اس کے خلاف مقدمہ درج کروانے والی درخواست کو تھانہ سول کو بھیج دیا تھا،اس کے پیش نظر دفعہ 295A، 502، 506 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یونیورسٹی ڈپٹی پراکٹر پروفیسر محمد علی نواز زیدی بتایا گزشتہ شب علامہ اقبال ہال کے طلباء نے ایک محمد آزمان نامی طالب علم پر الزام لگایا تھا کہ اس نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں.اس کے خلاف مقدمہ درج اور اس کو معطل کرنے کے لئے ہال کے اندر ہنگامے کے بعد پراکٹر دفتر بھی آئے تھے جہاں انہوں نے طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے ایک درخواست بھی دی تھی جس کو تھانہ سول لائن بھیج دیا ہے۔

انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا طالب علم کی پیٹائی نہیں کی گئی تھی اس کو اس کے مقامی سرپرست کے حوالے کردیا دیا تھا جس کے بعد اس کے والدین اس کو لے گئے ہیں، طالب علم ضلع بجنور کا رہائشی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ اس پورے معاملے کی جانچ کر رہا ہے، فیلحال اس کو معطل کر دیا گیا ہے، جانچ کی رپورٹ کے مطابق مزید کروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اطلاع کے مطابق فیلحال یونیورسٹی انتظامیہ کے پاس نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے متعلق کوئی ثبوت ہاتھ نہیں لگایا ہے، ہال کے طلباء کی جانب سے دی گئی درخواست کے مطابق طالب علم محمد آزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں دفعہ 295A، 502، 506 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details