اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ریاست اترپردیش کے رامپور ضلع میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے سلسلے میں الگ الگ تھانوں میں 40 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج

By

Published : Apr 11, 2020, 10:03 PM IST

رامپور کے ٹانڈہ میں کورونا وائرس کے چھ افراد مثبت پائے جانے کے بعد سے ضلع بھر میں لاک ڈاؤن کو لیکر پولیس انتظامیہ اور سخت ہو گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

یہی وجہ ہے کہ اب لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو کوئی رعایت نہ دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

کورونا وائرس کے خطرے سے تحفظ کے لئے جاری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے معاملے میں ضلع کے مختلف تھانوں میں دفعہ 144 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 40 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔

جس میں تھانہ گنج، تھانہ سوار، عظیم نگر، تھانہ شاہ آباد، اور تھانہ پٹوائی کے علاقے شامل ہیں۔

ان تھانوں میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمات درج کرکے لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرنے والے 40 افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ اور پولیس انتظامیہ سنتوش کمار مشرا کے ذریعہ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے لئے پوری مستعدی دکھائی جا رہی ہے۔

اس کے باوجود کچھ شرارتی نوجوان لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں اور چورہاہوں پر بھیڑ جمع کرنے سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر مجبور ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details