اردو

urdu

ETV Bharat / state

طلبہ کے دو گروپز میں لڑائی، دو زخمی - Fight between two groups of students

جونپور میں طلبہ کے دو گروپز میں پرانی رنجش کے پیش نظر جھگڑا ہوا جس میں دو طلبہ کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

جونپور میں طلبہ کے دو گروپز میں پرانی رنجش کے پیش نظر جھگڑا ہوا جس میں دو طلبہ کے زخمی ہونے کی خبر ہے
جونپور میں طلبہ کے دو گروپز میں پرانی رنجش کے پیش نظر جھگڑا ہوا جس میں دو طلبہ کے زخمی ہونے کی خبر ہے

By

Published : Sep 17, 2020, 7:15 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں طلبہ کے ایک گروپ نے دوسرے گروپ پر پرانی رنجش کے پیش نظر حملہ کیا اور فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ضلع جونپور کے خرقہ کالونی تراہا پر جو تھانہ لائن بازار سے صرف 100 میٹر دور کا ہے جہاں طلبہ کے دو فریقوں کی پرانی رنجش کو لیکر ایک فریق نے دوسرے فریق پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں کرپا شنکر یادو نامی طالب علم کے پیروں میں دو گولی لگی۔

طلبہ کے دو گروپز میں لڑائی، دو زخمی

موقع واردات پر تھانہ صدر نے معاملے کا جائزہ لیا اور زخمی کو ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرادیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ تقریباً تین ماہ قبل طلبہ یونین انتخاب کو لیکر دو فریقوں میں میاں پور کالونی میں آپسی تنازعہ ہوا تھا جس میں دونوں فریقوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی۔

اس فائرنگ میں تھانہ لائن بازار نے دونوں فریقوں پر دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ہرشت سنگھ نامی نوجوان کو 15 دن تک جیل میں رکھا گیا تھا اور دوسرے فریق یعنی وشال سنگھ اور اس کے ساتھیوں پر کسی طرح کی کارروائی کی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔

جونپور میں طلبہ کے دو گروپز میں پرانی رنجش کے پیش نظر جھگڑا ہوا جس میں دو طلبہ کے زخمی ہونے کی خبر ہے

خیال رہے کہ زخمی نے طالب علم نے بتایا کہ وہ کسی ضروری کام سے لائن بازار ہوتے ہوئے اپنے دوست کے ساتھ گھر جا رہا تھا اسی وقت وشال سنگھ، آکاش سنگھ ہنی، ادے یادو اور ان کے دوستوں نے گھات لگاکر اس پر فائرنگ شروع کردی۔

اس فائرنگ میں کرپا یادو کے پاؤں میں گولی لگ گئی،گولی لگتے ہی وشال سنگھ اور ان کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔

واضح رہے کہ زخمی طلبہ کا علاج ضلع صدر ہسپتال میں جاری ہے اور دونوں خطرے سے باہر ہیں جبکہ وہیں پولیس دونوں فریقوں کی جانب سےپانچ پانچ لوگوں کو حراست میں لیکر اس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details