میرٹھ میں سرکاری اور غیر سرکار ہسپتالوں کے علاوہ شہری علاقوں کے مختلف ہیلتھ سینٹروں پر کورونا کی ٹیکہ کاری مہم جاری ہے۔
شروعاتی مرحلے میں ٹیکہ کاری مہم کی رفتار دھیمی رہی۔ تاہم 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو بھی ٹیکہ لگائے جانے کے سرکاری فیصلے کے بعد ویکسینیشن کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔ خاص طور پر پچھڑے علاقوں میں لوگ بیدار ہوکر ویکسین لگوا رہے ہیں۔
میرٹھ کے فتح اللہ پور علاقے کے ہیلتھ سینٹر پر بھی کورونا ویکسینیشن کا کام جاری ہے۔
روزے کی حالت میں ٹیکہ لگانے کا فتویٰ جاری ہونے کے بعد روزے دار بھی ٹیکہ لگوانے کے لیے مقامی ہیلتھ سینٹر پر پہنچ رہے ہیں اور دوسروں کو بھی بیدار کر رہے ہیں۔
کووڈ ٹیکہ کاری میں پہنچ رہے ہیں روزے دار کورونا کی ٹیکہ کاری مہم کے تحت جب سے 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو بھی ویکسین دینے کا اعلان ہوا ہے اس کے بعد سے ٹیکہ کاری مہم کی رفتار میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
مقامی ہیلتھ سینٹروں پر ٹیکہ لگوانے کے لیے پہنچے روزے داروں نے وبا سے محفوظ رہنے کے لیے دوسروں سے بھی ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی۔